خوشی ہے عمر بٹ سے رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا، جنت مرزا

پاکستانی فلموں کی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ عمر بٹ سے رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی جنت مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے پہلی بار […]

 0  2

پاکستانی فلموں کی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ عمر بٹ سے رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی جنت مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے پہلی بار کھل کر لب کشائی کی ہے،عمر بٹ کے ساتھ بریک اپ سے متعلق سوال کیا پر جنت مرزا نے کہا کہ میں اس چیز کے لیے تیار نہیں تھی

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ یہ مشکل مرحلہ تھا تاہم خوشی اس بات کی تھی کہ یہ رشتہ نکاح سے پہلے ہی ختم ہوگیا، اگر خدانخواستہ نکاح کے بعد علیحدگی ہوتی تو یہ بہت تکلیف دہ ہوتا۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے ساتھی ٹک ٹاکر اور سابق منگیتر عمر بٹ سے بریک اپ کے حوالے سے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ عمر اور میری منگنی نہیں ہوئی تھی۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ ہماری صرف بات پکی ہوئی تھی، اس عرصے میں اندازہ ہوا کہ میرا اُن کے ساتھ گزارا نہیں، والدین کی رضامندی سے یہ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور میں اس چیز کے لیے تیار نہیں تھی۔

جنت مرزا نے بتایا کہ یہ رشتہ ختم کرنا ہی بہترین فیصلہ تھا، دو سال لگے اس رشتے کو توڑنے میں، بہت سی چیزیں برداشت لیکن ساری زندگی یہ چیزیں برداشت نہیں کی جاسکتیں۔

اپنی شادی کے حوالے سے جنت نے بتایا کہ ماضی میں بہت سے مسائل دیکھنے کے بعد اب میری ترجیح ارینج میرج ہے، والدین کی رضا مندی سے شادی کروں گی۔

ٹک ٹاکر نے یہ بھی کہا کہ میں پہلے نہ سمجھ تھی، غلط چیزوں کو بھی برداشت کرتی تھی، لوگوں کو کئی مواقع دیے تاہم اب کسی کو دوسرا موقع دینے کی قائل نہیں ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow