خالی اپارٹمنٹ صاف کرنیوالے نے ایسا کیا دیکھا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں!
خالی اپارٹمنٹ میں صفائی کرنے والے شخص نے شیشے کی بڑی بوتلوں میں ایسی چیز دیکھی کہ اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ واقعے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے انکشاف کیا کہ ہانگ کانگ میں ایک خالی اپارٹمنٹ کو جب کلینر صاف کرنے کے لیے پہنچا تو اس نے وہاں […]
خالی اپارٹمنٹ میں صفائی کرنے والے شخص نے شیشے کی بڑی بوتلوں میں ایسی چیز دیکھی کہ اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔
واقعے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے انکشاف کیا کہ ہانگ کانگ میں ایک خالی اپارٹمنٹ کو جب کلینر صاف کرنے کے لیے پہنچا تو اس نے وہاں شیشے کی بوتلوں میں دو مردہ بچے ملے۔
اس سلسلے میں پولیس نے ایک مرد اور عورت کو حراست میں لے لیا ہے جنھیں ان بچوں کا والدین سمجھا جارہا ہے۔
نیو ٹیریٹریز نارتھ ڈویژن کے چیف انسپکٹر او یونگ تاک نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں بوتلیں 30 سینٹی میٹر لمبی تھیں جبکہ لاشوں پر زخم کے کوئی واضح نشانات نہیں تھے۔
انھوں نے کہا کہ بچوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا وہ پیدائش کے وقت مرے تھے یا بعد میں ان کی موت واقع ہوئی ہے۔
لاشوں کو غیر قانونی طور پر ٹھکانے لگانے کے شبے میں پولیس نے ایک 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس چیف نے بتایا کہ یہ جوڑا مذکورہ اپارٹمنٹ میں رہتا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دنوں آپس میں میاں بیوی ہیں۔ کرایہ داروں کے جانے کے بعد مالک مکان نے جمعہ کو کلینر کو اپارٹمنٹ صاف کرنے کے لیے بھیجا تھا۔
ہانگ کانگ کے میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ ان لاشوں کو کسی مائع شے میں بھگو کر بوتلوں میں رکھا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟