’جسے محبوبہ سمجھا وہ خفیہ ایجنسی کی ایجنٹ نکلی‘
ہالی وڈ کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم ’کیش آؤٹ‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’کیش آؤٹ‘ میں دکھایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں کا سرغنہ جسے محبوبہ سمجھتا ہے دراصل وہ خفیہ ایجنسی کی ایجنٹ ہوتی ہے اور اس طرح وہ بینک ڈکیتی کے دوران بری طرح […]
ہالی وڈ کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم ’کیش آؤٹ‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’کیش آؤٹ‘ میں دکھایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں کا سرغنہ جسے محبوبہ سمجھتا ہے دراصل وہ خفیہ ایجنسی کی ایجنٹ ہوتی ہے اور اس طرح وہ بینک ڈکیتی کے دوران بری طرح پھنس جاتا ہے۔
گزشتہ روز اس کا ٹریلر جاری کیا گیا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ سسپنس اور سنسنی سے بھرپور فلم 26 اپریل 2024 کو پردے پر رنگ جمائے گی۔
’کیش آؤٹ‘ کی ہدایت کاری کے فرائض آئی ویس نے انجام دیے جبکہ اس کی کاسٹ میں جان ٹراولٹا، کرسٹن ڈیوس اور لوکاس ہاس شامل ہیں۔ پو اوسنی اور ڈو جی رچرڈسن نے اس کا اسکرپٹ تیار کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟