جسم پر سب سے زیادہ خرگوش کے ٹیٹو بنوانے کا عالمی ریکارڈ

کارڈف: دنیا میں آئے روز نت نئے عالمی ریکارڈز قائم کیے جاتے ہیں، اس بار ایک شخص نے اپنے جسم پر صرف خرگوشوں کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلز سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے جسم پر خرگوش کے سب سے زیادہ ٹیٹو ... Read more

 0  3
جسم پر سب سے زیادہ خرگوش کے ٹیٹو بنوانے کا عالمی ریکارڈ

کارڈف: دنیا میں آئے روز نت نئے عالمی ریکارڈز قائم کیے جاتے ہیں، اس بار ایک شخص نے اپنے جسم پر صرف خرگوشوں کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلز سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے جسم پر خرگوش کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔

42 سالہ کریگ ایونز نامی شہری نے اپنا پہلا خرگوش کا ٹیٹو 2009 میں بنوایا تھا اور اب ان کے بازوؤں، ٹانگوں اور سینے پر خرگوش کے کُل 69 ٹیٹوز موجود ہیں۔

ایونز نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ مجھے خرگوش کی خوبصورتی بہت پسند ہے، اور اتنی پیاری مخلوق کا ٹیٹو بنوانے کا خیال مجھے کافی اچھا لگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بدقسمتی سے میرے پاس کوئی پالتو خرگوش نہیں ہے کیونکہ میرے پاس پالتو جانور کے طور پر ایک کتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ایک چھت کے نیچے خرگوش نہیں رکھ سکتا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow