بے وقوف کہنے پر دیویا کھوسلہ نے کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ و پروڈیوسر دیویا کھوسلہ نے ’بے وقوف‘ کہنے پر نامور فلمساز کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویا کھوسلہ نے عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ یہ سب ایک انسٹاگرام پوسٹ سے شروع ہوا جس میں الزام عائد کیا گیا […]

 0  1
بے وقوف کہنے پر دیویا کھوسلہ نے کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ و پروڈیوسر دیویا کھوسلہ نے ’بے وقوف‘ کہنے پر نامور فلمساز کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویا کھوسلہ نے عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ یہ سب ایک انسٹاگرام پوسٹ سے شروع ہوا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ اداکارہ نے اپنی فلم ’جگرا‘ کے باکس آفس اعداد و شمار میں ہیر پھیر کی۔

اس کے فوراً بعد کرن جوہر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا تھا کہ ’بے وفوقوں کو جواب دینے کیلیے خاموشی بہترین تقریر ہے‘۔

تاہم اب دیویا کھوسلہ نے ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج جب میں اپنی رائے کا اظہار کرتی ہوں تو کرن جوہر مجھے چپ کروانے کیلیے توہین آمیز زبان کا استعمال کرتے ہیں، کیا غیر قانونی کاموں کی نشاندہی کرنے پر کسی عورت کو بیوقوف کہنا درست ہے؟

دیویا کھوسلہ نے سوال اٹھایا کہ اگر میرے ساتھ یہ سب ہو سکتا ہے تو انڈسٹری میں نئے لوگوں کا کیا ہوگا؟

انٹرویو میں اداکارہ و پروڈیوسر نے کہا کہ یہاں کوئی بادشاہ نہیں اور میرے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا جا سکتا، اس کے علاوہ اور بھی بہت سے تضحیک آمیز الفاظ ہیں جو ان کے PR مضامین میں استعمال کیے گئے اور میرے مؤقف کو PR اسٹنٹ قرار دیا گیا۔

دیویا کھوسلہ نے عالیہ بھٹ پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کو جعلی ٹکٹ بکنگ پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں۔

’عالیہ بھٹ کو ایسے ہتھکنڈوں کا سہارا نہیں لینا چاہیے کیونکہ وہ پہلے ہی اچھی طرح لے چکی ہیں، مگر حقیقی بہادری غلط کام کے خلاف بولنے میں ہے۔ فلم دیکھنے والوں کو پیسے اور طاقت کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرنے دیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ کے بعد چھوٹے پروڈکشن ہاؤسز بند ہو گئے اور صرف پیسے لگانے والے ہی بچے ہیں، میں نے ایک خالی تھیٹر دیکھا لیکن اس کے باوجود فلم ’جگرا‘ کے اعداد و شمار زیادہ ہیں۔

دیویا کھوسلہ کی فلم ’ساوی‘ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا‘ کا اسکرپٹ حیران کن طور پر مماثلت رکھتا ہے جو اس لفظی جنگ کی وجہ بنا۔

دیویا کھوسلہ کا دعویٰ ہے کہ ’جگرا‘ ان کی فلم ’ساوی‘ کی کاپی ہے۔ اداکارہ و پروڈیوسر کے مطابق دونوں فلموں کی کہانی ایک ہی ہے لیکن ان کا پروجیکٹ پہلے پروڈکشن میں تھا۔

واضح رہے کہ ’جگرا‘ 11 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی جبکہ ’ساوی‘ مئی 2024 میں ریلیز ہوئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow