’بیٹی ہے یا کوئی سزا؟‘ اداکار عاصم محمود نے جہیز کیخلاف آوازبلند کردی

پاکستان کے معروف اداکار عاصم محمود نے جہیز اور لڑکی والوں کی جانب سے کیے جانے والے اضافی شادی کے اخراجات کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ہر اداکارہ عاصم محمود نے اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے معاشرے میں جہیز کے نام پر لڑکی والوں کے […]

 0  3
’بیٹی ہے یا کوئی سزا؟‘ اداکار عاصم محمود نے جہیز کیخلاف آوازبلند کردی

پاکستان کے معروف اداکار عاصم محمود نے جہیز اور لڑکی والوں کی جانب سے کیے جانے والے اضافی شادی کے اخراجات کے خلاف مہم شروع کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ہر اداکارہ عاصم محمود نے اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے معاشرے میں جہیز کے نام پر لڑکی والوں کے غیر ضروری اخراجات کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

اداکار نے اسٹوری میں لکھا کہ لڑکی والوں کو 30 لاکھ کا جہیز، 5 لاکھ کا کھانا، دلہا کی گھڑی، انگوٹھی، پھر ولیمے کے بعد ہونے والے مکلاوے کا کھانا، ولیمے کے دن کا ناشتہ، بیٹی کے ساتھ سسرالیوں کے کپڑے بھیجنا پڑتے ہیں۔

اداکار عاصم محمود نے لکھا کہ جب دلہا والے بارات واپس لے کر جارہے ہوتے ہیں تو انہیں باراتیوں کو واپسی پر کھانا بھی بھیجا جاتا ہے، یہ ’بیٹی ہے یا پھر کوئی سزا؟‘۔

اداکار نے صارفین کو بھی جہیز کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے کہا اور ایک اسٹوری میں لکھا کہ اگر آپ میرے ساتھ ہیں تو میری اسٹوریز کو ری پوسٹ کریں، انہوں نے اسٹوری میں ’say no to Dowry‘ کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow