بیوی کے تشدد کا شکار شوہر خودکشی کرنے پہنچ گیا، پھر کیا ہوا؟
ایک شخص بیوی کے تشدد کا شکار ہوکر اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے تالاب پر خودکشی کرنے پہنچ گیا۔ آپ لوگ آئے دن میڈیا میں شوہر کے مظالم کا شکار مظلوم بیویوں اور خواتین کی داستان پڑھتے، سنتے اور دیکھتے رہتے ہوں گے لیکن ہم یہاں آپ کو […]
ایک شخص بیوی کے تشدد کا شکار ہوکر اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے تالاب پر خودکشی کرنے پہنچ گیا۔
آپ لوگ آئے دن میڈیا میں شوہر کے مظالم کا شکار مظلوم بیویوں اور خواتین کی داستان پڑھتے، سنتے اور دیکھتے رہتے ہوں گے لیکن ہم یہاں آپ کو ایسے مظلوم شوہر کے بارے میں بتا رہے ہیں جو بیوی کے تشدد کا شکار رہا اور اس قدر دلبرداشتہ ہوا کہ زندگی کا خاتمہ کرنے تالاب کنارے پہنچ گیا۔
یہ انوکھا واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے مضافاتی علاقے کوم پلی کا ہے جہاں ناگیش نامی شخص مقامی تالاب کے پاس پہنچا اس کا ارادہ خودکشی کرنے کا تھا لیکن زندگی کا خاتمہ کرنے سے قبل اس نے خود پر ڈھائے جانے والے بیوی کے مظالم دنیا کو بتائے۔
ناگیش نے بتایا کہ اس کہ بیوی بہت ظالم جو نہ صرف مارتی پیٹتی ہے بلکہ اس کے جسم پر تیز دھار آلے سے چرکے بھی لگاتی ہے۔
مظلوم شوہر نے وہاں جمع ہونے والے لوگوں کو اپنے جسم پر بیوی کے دیے گئے زخموں کے نشانات دکھاتے ہوئے مزید بتایا کہ وہ اسے اپنے بچوں سے ملنے کا موقع بھی نہیں دیتی۔ وہ تنگ آ چکا ہے اس لیے اسے طلاق دلائی جائے ورنہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لے گا۔
قبل اس کے کہ بیوی کا ستایا دنیش تالاب میں کودتا، وہاں موجود لوگوں نے اسے سمجھا بجھا کر رسی کی مدد سے باہر نکالا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟