بھارت کیخلاف 2011 سیمی فائنل میں مصباح نے عمر اکمل کو سلو کھیلنے کا کہا؟
آئی سی سی ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میں مصباح الحق نے عمر اکمل کو سلو کھیلنے کا کہا تھا یا نہیں، کرکٹر نے اس حوالے سے خود بتادیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کے حوالے سے عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف سیمی […]
آئی سی سی ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میں مصباح الحق نے عمر اکمل کو سلو کھیلنے کا کہا تھا یا نہیں، کرکٹر نے اس حوالے سے خود بتادیا۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کے حوالے سے عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل کے دوران جب ہربھجن سنگھ بولنگ کرنے آئے تھے تو مصباح نے انھیں رک کر سلو کھیلنے کا کہا تھا۔
پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ ہم نے پورے ورلڈکپ کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی، شاہد آفریدی کپتان تھے اور وہ سب لڑکو کو ساتھ لے کر چل رہے تھے اور ہم نے ایک اچھا ردہم پکڑا ہوا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ میں باقی کرکٹر کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا مگر ہر پلئر کو ہیڈ کوچ اور کپتان نے رول دیا ہوا تھا اور جو مجھے رول ملا تھا میں مثبت طریقے سے کھیل رہا تھا لیکن میرے ساتھ سینئر پلیئر سیمی فائنل میں کھڑے ہوئے تھے۔
میں گراؤنڈ میں گیا تو مجھے میرے مطلب کی بالز ملنا شروع ہوگئی تھیں اور میں شاٹس مار رہا تھا، مصباح بھائی نے ہربھجن کے بولنگ میں آنے پر بولا کہ ہم اس کو آرام سے کھیلیں گے اور سنگلز لیں گے۔
میں مصباح بھائی سے یہ کہہ رہا تھا کہ میری سامنے ہٹیں لگ رہی ہیں مجھے شاٹس کھیلنے دیں لیکن انھوں نے یہ کہا کہ نہیں آرام سے کھیلو کیوں کہ یہ سارے پریشر میں آئے ہوئے ہیں۔
میں سنگل کرنے کے چکروں میں آؤٹ ہوگیا کیوں کہ ہربھجن کی آرم بال مجھ سمجھ نہیں آسکی اور میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھا۔
خیال رہے کہ اس میچ میں مصباالحق نے 21 بالز پر 7 رنز اسکور کیے تھے جبکہ عمر اکمل نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 24 بالز پر 29 رنز بنائے تھے، پاکستان بھارت کے خلاف 2011 کا سیمی فائنل ہار گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟