بابر اعظم نے کس کھلاڑی کو ’فائٹر‘ قرار دیا؟

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فائٹر قرار دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان کو فٹنس بحالی کے لیے دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ فائٹر ہیں اور […]

 0  9
بابر اعظم نے کس کھلاڑی کو ’فائٹر‘ قرار دیا؟

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو فائٹر قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان کو فٹنس بحالی کے لیے دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ فائٹر ہیں اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز تک فٹ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے کبھی بھی کسی کو بھی ہوسکتی ہے، کبھی ایسا نہیں کیا کہ فٹنس پر دھیان نہ دیا ہو۔

بابر اعظم نے کہا کہ کسی کی باتوں میں آکر اپنی حکمت عملی تبدیل نہیں کرتا، کوشش کرتے ہیں ٹیم کے لیے جو بہتر ہو وہ ہی کریں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں، تمام کھلاڑیوں اعتماد دینے کی کوشش کررہے ہیں، ورلڈ کپ قریب ہے کوشش یہی ہے کہ ہر کھلاڑی تیار ہو۔

انہوں نے کہا کہ سیریز کا مقصد یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع ملے، کھلاڑیوں پر پورا یقین ہے کہ وہ اچھا کھیلیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ تیسرے ٹی 20 میں بیٹنگ، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی اچھی نہیں ہوئی، اگر کیچ پکڑلیتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل چوتھے ٹی 20 میں مدمقابل ہوں گی، پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow