بابراعظم نے سیریز کے بیچ ایشون کی ریٹائرمنٹ پر کیا کہا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون کی اچانک ریٹائرمنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ویٹرن اسپنر روی چندرن ایشون کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون کی اچانک ریٹائرمنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ویٹرن اسپنر روی چندرن ایشون کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے شاندار کیریئر پر انھیں مبارکباد کی ہے۔
اسٹار بیٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں ایشون کی کامیابیوں پر انھیں سراہتے ہوئے لکھا کہ ’ایشون آپ شاندار کیریئر پر مبارکباد کے مستحق ہیں‘۔
خیال رہے کہ روی چندر ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کے تیسرے میچ کے اختتام پر 18 دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ان کی اچانک ریٹائرمنٹ ساتھی کھلاڑیوں کے لیے بھی حیران کن تھی۔
بھارت کی جانب سے 106 ٹیسٹ میچز کھیلنے واالے ایشون نے 537 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 116 ون ڈے انٹرنیشنل میں وہ 156 پلیئرز کو پویلین بھیج سکے، اس کے علاوہ 65 ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے 72کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟