آئی پی ایل بولرز 4 اوورز سے زیادہ بولنگ کرنا نہیں جانتے، سابق بھارتی کرکٹر

بھارت کے سابق آل راؤنڈر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے بولرز 4 اوورز سے زیادہ بولنگ کرانا جانتے ہی نہیں ہیں۔ بنگال کے موجودہ ہیڈ کوچ اور سابق بھارتی آل راؤنڈر لکشمی رتن شکلا نے کہا ہے کہ وہ پلیئرز جو آئی پی ایل میں بولنگ کرتے ہیں وہ اس بات […]

 0  0

بھارت کے سابق آل راؤنڈر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے بولرز 4 اوورز سے زیادہ بولنگ کرانا جانتے ہی نہیں ہیں۔

بنگال کے موجودہ ہیڈ کوچ اور سابق بھارتی آل راؤنڈر لکشمی رتن شکلا نے کہا ہے کہ وہ پلیئرز جو آئی پی ایل میں بولنگ کرتے ہیں وہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ 4 اوورز سے زیادہ کس طرح بولنگ کی جاتی ہے، تاہم رتن شکلا شامی کی انجری کے بعد کامیاب واپسی سے کافی متاثر نظر آئے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے رانجی ٹرافی میں محمد شامی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسا ٹورنامنٹ میں محمد شامی نے پہلے 6 اوورز کا اسپیل کیا اس کے بعد 5 اوورز کا اسپیل کیا، انھوں نے ایسے ہی بولنگ کی جس طرح کی ایک فاسٹ بولر سے بولنگ کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔

لکشمی رتن شکلا نے کہا کہ میں نے کبھی کسی فاسٹ بولر کو اتنی مضبوطی سے واپس آتے نہیں دیکھا، شامی نے جو کیا ہے وہ سب ایک خواب و خیال سا لگتا ہے۔

شکلا اس بات پر بھی کافی حیران ہیں ایک سال بعد بھی محمد شامی نے کرکٹ میں واپسی کے بعد رانجی ٹرافی میں نہ صرف 19 اوورز کروائے بلکہ 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں بغیر کسی میچ پریکٹس کے آئے تھے، کیا آپ یہ سوچ سکتے ہیں وہ کھیلنے کے ساتھ مزید بہتری حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ مایہ ناز بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی اپنے ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہوکر واپس آچکے ہیں، ان کے ٹخنے کے ساتھ ساتھ گھٹنے کی بھی سرجری ہوئی تھی اس کے بعد انھیں صحتیاب ہونے میں کافی عرصہ لگا۔

محمد شامی کو پوری طرح فٹ ہونے میں تقریباً 12 ماہ کا عرصہ لگا جو ان کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا، ان کے بچپن کے کوچ بدرالدین نے انکشاف کیا تھا کہ ایک مرحلے وہ خود بھ اپنی فٹنس اور بھارتی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے اندیشے کا شکار ہوگئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow