انگلینڈ ویمنز نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

نارتھمپٹن : پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم  نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلینڈ کو 3میچوں کی سیریزمیں0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔ لیڈز کے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں […]

 0  3
انگلینڈ ویمنز نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

نارتھمپٹن : پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم  نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا، انگلینڈ کو 3میچوں کی سیریزمیں0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

match

لیڈز کے کاؤنٹی گراؤنڈ نارتھمپٹن میں ہونے والی پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم145رنز کے تعاقب میں79رنز پر ڈھیر ہوگئی، عالیہ ریاض19،منیبہ علی18،سدرہ امین11رنز بنا سکیں، سوفی نے3،کیپسی،سارہ اور لارین نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں انگلش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

نارتھمپٹن:ایلائس کیپسی اورنیٹ سیوربرنٹ نے31،31رنز اسکور کیے، ندا ڈار2،سعدیہ اقبال، ذیانابیگ اور وحیدہ اختر1،1وکٹ لے سکیں۔

Eng

واضح رہے کہ 3میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو انگلش ویمنز ٹیم کے ہاتھوں 53 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow