اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت کتنی ہے؟

مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی شادی کا اس وقت میڈیا میں کافی چرچا ہے، اب اس شادی کے کارڈ کی ہوشربا قیمت بھی سامنے آگئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ پر آنے والی خبروں کے مطابق ایشیا کے امیرترین شخص مکیش کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کے شادی کارڈ کی مالیت عام آدمی […]

 0  3
اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت کتنی ہے؟

مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی شادی کا اس وقت میڈیا میں کافی چرچا ہے، اب اس شادی کے کارڈ کی ہوشربا قیمت بھی سامنے آگئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ پر آنے والی خبروں کے مطابق ایشیا کے امیرترین شخص مکیش کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کے شادی کارڈ کی مالیت عام آدمی کی پوری شادی کے خرچے سے زیادہ ہے۔ اس کارڈ کی قیمت بھارتی کرنسی میں 6 سے 7 لاکھ روپے کے برابر بتائی گئی ہے۔

اننت امبانی کی شادی کل 12 جولائی کو ہوگی لیکن اس سے قبل امبانی خاندان کی جانب سے نہ صرف مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا بلکہ 50 جوڑوں کی شادی بھی کرائی گئی ہے۔

تاہم اننت اور رادھیکا کے شادی کارڈ کی قیمت نے سب کو حیران کردیا ہے، اننت امبانی کا شادی کا کارڈ مکیش کے بڑے بیٹے آکاش کے کارڈ سے کہیں زیاہ قمیت بلکہ ان کے شادی کے کارڈ سے 366 فیصد زیادہ مہنگا ہے۔

رپوٹس کے مطابق اننت کی شادی کے صرف ایک کارڈ کی قیمت 6 سے 7 لاکھ بھارتی روپے ہے مہمانوں کوکارڈ کے ساتھ 10 سے 12 ہزار کی ایک چادر اور سونا دیا گیا ہے جبکہ قیمتی تحائف الگ سے ہیں۔

آکاش امبانی جو کہ مکیش امبانی کے بڑے بیٹے ہیں ان کی شادی کے دعوت نامہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا تھا جبکہ بیٹی ایشا کے کارڈ کی قیمت میڈیا نے 3 لاکھ روپے بتائی تھی۔

خیال رہے کہ مکیشن امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہایا ہے جبکہ انھوں نے ہالی ووڈ کے مشہور سنگز ریحانہ اور جسٹن بیبر کو بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب منیں پرفارم کرنے کے لیے بلایا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow