اننت امبانی کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی باحجاب خاتون کون ہیں؟

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت کی شادی میں باحجاب خاتون توجہ کا مرکز بن گئی تھیں اور انھیں کئی بالی ووڈ ستاروں کیساتھ دیکھا گیا تھا۔ اننت اور رادھیکا کی شاہانہ شادی کی تقریبات میں دنیا بھر سے آئی معروف شخصیات اور بھارتی شوبز انڈسٹری کے علاوہ ایک باحجاب خاتون نے بھی شرکت کی […]

 0  2
اننت امبانی کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی باحجاب خاتون کون ہیں؟

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت کی شادی میں باحجاب خاتون توجہ کا مرکز بن گئی تھیں اور انھیں کئی بالی ووڈ ستاروں کیساتھ دیکھا گیا تھا۔

اننت اور رادھیکا کی شاہانہ شادی کی تقریبات میں دنیا بھر سے آئی معروف شخصیات اور بھارتی شوبز انڈسٹری کے علاوہ ایک باحجاب خاتون نے بھی شرکت کی تھی، یہ باحجاب خاتون کون ہیں یہ عقدہ کھل چکا ہے، ان کا نام رانیا یحیٰی جبکہ تعلق مصر سے ہے۔

رانیا یحیٰی سوشل میڈیا کی معروف شخصیت اور انفلوئنسرہیں جبکہ وہ مصر کی وزارت سیاحت سے منسلک اہم شخصیت بھی ہیں، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رانیا یحیٰی کے 13 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں مکیش امبانی کی جانب سے انھیں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، انھوں نے بھی اس موقع کو گنوایا نہیں اور جان سینا سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

امبانیوں کی شادی کی تقریبات سے رانیا کی مختلف تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا بھی اظہار کیا تھا اور ان کے بارے میں جاننے کے متمنی تھے۔

خیال رہے کہ اننت امبانی کی شادی میں سابق سربراہانِ مملکت، ہالی وڈ اسٹارز، فیفا کے صدر اور سام سنگ کے سربراہان جیسی بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی تھی جبکہ بالی ووڈ ستاروں اور بھارتی کرکٹرز کی بھی بڑی تعداد نے شادی کو چار چاند لگائے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow