انسٹا گرام میں نیا دلچسپ گیم متعارف
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسہ جاری ہے، اس بار ایک نیا اور دلچسپ کھیل متعارف کرایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں ایک نئے گیم کو شامل کیا گیا ہے جو پرانے […]
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسہ جاری ہے، اس بار ایک نیا اور دلچسپ کھیل متعارف کرایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ٹیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں ایک نئے گیم کو شامل کیا گیا ہے جو پرانے گیمز کے شوقین افراد کو ضرور پسند آئے گی۔
اس کھیل میں اپنی ذہانت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے انگلی کا استعمال کریں، اپنے ایموجی کو اور تیز اچھالتے رہنے کے لیے اسکرین کے نیچے دیئے گئے پیڈل کو چلائیں لیکن ہوشیار رہیں، ایک غلطی پورے کھیل کو ختم کرسکتی ہے۔
مذکورہ کھیل ماضی میں موبائل فونز میں دستیاب گیم ’پونگ‘ سے ملتا جلتا ہے، اس گیم تک رسائی کے لیے ڈائریکٹ میسج میں جاکر کسی چیٹ کو اوپن کرنا ہوگا۔
جیسے جیسے گیم کا لیول آگے بڑھتا ہے وہ صارف کو زیادہ پرجوش کردیتا ہے، ایموجی کی رفتار بھی تیز ہوجاتی ہے اور پس منظر سیاہ ہوجاتا ہے جس سے چیلنج میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس چیٹ پر کسی بھی ایموجی کو سینڈ کرکے اس پر کلک کریں، ایسا کرنے پر اسکرین کا رنگ پیلا ہو جائے گا اور آپ کی منتخب ایموجی وہاں نظر آئے گی۔
اس کے بعد اوپر سے ایموجیز کی برسات شروع ہو جائے گی اور بتدریج بیک گراؤنڈ کلر گہرا ہوتا جائے گا جبکہ ایموجیز گرنے کی رفتار بھی بڑھ جائے گی اور آپ کا ہائی اسکور بھی محفوظ رہے گا۔
جب آپ کسی فرد کو ایموجی بھیج کر گیم کھیلنا شروع کریں گے تو اسے علم نہیں ہوگا، البتہ وہ یہ ضرور پوچھ سکتا ہے کہ بلاوجہ ایموجی بھیجنے کا مقصد کیا ہے؟۔ مذکورہ گیم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیشتر صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
انسٹاگرام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی صارفین کو مزید خوشی اور جوش و خروش دینے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟