امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے پولو کھلاڑی سے شادی کرلی

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے ایک نوجوان پولو کھلاڑی سے امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔ رپورٹس کے مطابق پولو کھلاڑی انور ولی اور امریکی خاتون کلئیرا سٹیفن کا نکاح جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ تقریب میں لڑکے کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔ جبکہ تقریب انتہائی سادگی سے […]

 0  14
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے پولو کھلاڑی سے شادی کرلی

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے ایک نوجوان پولو کھلاڑی سے امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق پولو کھلاڑی انور ولی اور امریکی خاتون کلئیرا سٹیفن کا نکاح جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔ تقریب میں لڑکے کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔ جبکہ تقریب انتہائی سادگی سے انجام پائی۔

چترالی نوجوان انور ولی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کلئیرا سٹیفن ایک سال قبل چترال آئی تھیں اور بونی میں واقع ہمارے ہوٹل میں قیام کیا تھا۔ انہیں چترال کا ماحول اور لوگ اتنے اچھے لگے کہ یہاں انہوں نے اپنا قیام 6ماہ تک بڑھا دیا۔

انور ولی کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کلئیرا سٹیفن اپنے قیام کے دوران یہاں کے لوگوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور انہوں نے چترالی ثقافت کو سمجھنے کی پوری کوشش کی، چترال میں خاتون کا تجربہ کافی مختلف اور بہت اچھا رہا۔

امریکی خاتون کلئیرا سٹیفن کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا گھوم چکی ہوں لیکن چترال کی ثقافت میرے لیے بہت متاثر کن تھی۔

خاتون نے بتایا کہ وہ امریکا میں ایک مقامی اسپورٹس میگزین سے منسلک ہیں، اسی سلسلے میں چترال میں پولو میچ دیکھنے کے لئے پہنچی تھی، انہوں نے کہا کہ انور ولی پولو کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کردیا

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصے تک چترال میں قیام کریں گی جس کے بعد وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow