’’امبانی خاندان کی شادی ’سرکس‘ بن کر رہ گئی‘‘
ممبئی : بھارتی فلموں کے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ نے امبانی خاندان کی شادی کے حوالے سے ایک متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔ بھارت کی ہر مشہور شخصیت اس وقت ارب پتی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بے تاب نظر آتی ہے، خواہ ان کے […]
ممبئی : بھارتی فلموں کے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ نے امبانی خاندان کی شادی کے حوالے سے ایک متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔
بھارت کی ہر مشہور شخصیت اس وقت ارب پتی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بے تاب نظر آتی ہے، خواہ ان کے پاس دعوت ہو یا نہ ہو۔
تاہم دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود ایک شخصیت ایسی بھی ہے جس نے بہت واشگاف الفاظ میں "نہیں شکریہ” کہہ کر شرکت سے معذرت کرلی۔
عالیہ جو خود ایک یوٹیوبر بھی ہیں، نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تشہیر کے لیے دنیا بھر سے متاثر کن شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، یہ تقریب شادی سے زیادہ سرکس بن گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر عالیہ کشیپ نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی شادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت ملی تھی لیکن انہوں نے اس میں جانے سے انکار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود کو بیچنا نہیں چاہتیں اسی لئے انہوں نے اس شادی میں شرکت نہیں کی، وہ شادی کی تقریبات کو سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہیں اور یہ ایک شادی سے زیادہ ’سرکس‘ بن گئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امبانی خاندان انفلوئنسرز کو شادی کی تشہیر کے لیے خرید رہا ہے اور انہیں ان تقریبات سے زیادہ عزیز اپنی عزت ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟