اجے دیوگن سے خود جا کر ملاقات نہ کرنے پر وجے راز کو فلم سے نکال دیا گیا
ممبئی: ’سن آف سردار 2‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن سے ملاقات نہ کرنے پر وجے راز کو فلم سے نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’سن آف سردار 2‘ کی شوٹنگ برطانیہ میں جاری ہے جہاں سنجے دت کے بعد اب وجے راز کو بھی فلم […]
ممبئی: ’سن آف سردار 2‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن سے ملاقات نہ کرنے پر وجے راز کو فلم سے نکال دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’سن آف سردار 2‘ کی شوٹنگ برطانیہ میں جاری ہے جہاں سنجے دت کے بعد اب وجے راز کو بھی فلم سے نکال دیا گیا۔ فلم پروڈیوسر کمار مانگٹ نے الزام عائد کیا کہ اداکار نے سیٹ پر بدتمیزی کی جبکہ ساتھیوں کے ساتھ تعاون سے انکار کیا اور غیر ضروری مطالبات کرتے رہے۔
کمار مانگٹ نے بتایا کہ وجے رزا نے ہوٹل میں بڑے کمرے اور وینٹی وین کا مطالبہ کیا جبکہ اپنے عملے کیلیے زیادہ رقم مانگی، ان کے عملے کو ایک رات کیلیے 20 ہزار روپے ادا کیے جا رہے تھے۔
پروڈیوسر نے بتایا کہ ہوٹل میں قیام کے دوران ہر ایک کو اسٹینڈرڈ کمرہ ملا لیکن وجے راز نے پریمیم کا مطالبہ کیا، جب انہیں کم بجٹ کے حوالے سے سمجھانے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے انکار کیا اور بدتمیزی پر اتر آئے، انہوں نے سامنے سے کہا کہ ’آپ لوگ ہی تھے جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا، میں آپ کے پاس کام مانگنے نہیں آیا تھا‘۔
دوسری جانب وجے راز نے کمار منگٹ کے الزامات کی تردید کی اور بتایا کہ انہیں فلم سے صرف اس لیے الگ کیا گیا کیونکہ انہوں نے سیٹ پر موجود اجے دیوگن سے خود جا کر ملاقات نہیں کی۔
وجے راز نے بتایا کہ میں وقت سے پہلے سیٹ پر پہنچ گیا تھا جہاں اداکار روی کشن، ایگزیکٹو پروڈیوسر آشیش، پروڈیوسر کمار مانگٹ اور فلم ساز وجے اروڑہ مجھ سے ملنے آئے، میں نے گاڑی سے نکلتے ہوئے اجے دیوگن کو دیکھا جو کام میں مصروف تھے اور اسی لیے میں نے ان سے ملاقات نہیں کی، 25 منٹ بعد کمار منگٹ میرے پاس آئے اور کہا کہ ’آپ یہ فلم چھوڑ سکتے ہیں ہم آپ کو نکال رہے ہیں‘۔
بالی وڈ اداکار نے بتایا کہ میری طرف سے صرف یہ بدتمیزی ہوئی کہ میں نے اجے دیوگن سے خود جا کر ملاقات نہیں کی، یہ طاقتور لوگ ہیں اور بدتمیزی کی بات بالکل نہیں اٹھتی۔
ادھر، فلم پروڈیوسر وجے راز کے دعوے کی تردید ک اور کہا کہ اداکار کو ہٹانے سے ہمیں کم از کم دو کروڑ روپے کا نقصان ہوا، ہم اس طرح کے چھوٹے معاملات کیلیے اتنا سخت قدم نہیں اٹھاتے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟