آج سمجھ آگئی، کراچی کے لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے: وسیم اکرم
سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی کی نیشنل اسڈیم میں کم کراوڈ ہونے کی وجہ بتادی۔ اے اسپورٹس شو دی پویلین کے میزبان فخر عالم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا وسیم اکرم، مصباح اور اظہر علی میچ دیکھنے گئے لیکن کراچی کے ٹریفک […]
سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی کی نیشنل اسڈیم میں کم کراوڈ ہونے کی وجہ بتادی۔
اے اسپورٹس شو دی پویلین کے میزبان فخر عالم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا وسیم اکرم، مصباح اور اظہر علی میچ دیکھنے گئے لیکن کراچی کے ٹریفک میں پھنس گئے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹے ٹریفک میں کھڑے رہے اور پھر یوٹرن لینے کے لیے مزید گھنٹہ لگا، آج مجھے سمجھ آگئی ہے کہ لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے، کنٹینر ہر چیز کا حل نہیں ہے ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے تاہم ہوم ٹیم کے میچز کے باوجود اسٹیڈیم خالی ہے جبکہ شائقین کی جانب سے کوئی دلچسپی بھی نظر نہیں آرہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟