کوہلی کی سنچری مذاق بن گئی
ویرات کوہلی کی آئی پی ایل میں سُست ترین سنچری سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔ ویرات کوہلی نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے جاری سیزن میں راجستھان رائلز کے خلاف ناقابل شکست 113 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی سنچری 67 گیندوں میں مکمل کی جو آئی پی ایل کی تاریخ کی مشترکہ سُست […]
ویرات کوہلی کی آئی پی ایل میں سُست ترین سنچری سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔
ویرات کوہلی نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے جاری سیزن میں راجستھان رائلز کے خلاف ناقابل شکست 113 رنز بنائے۔
انہوں نے اپنی سنچری 67 گیندوں میں مکمل کی جو آئی پی ایل کی تاریخ کی مشترکہ سُست ترین سنچری ہے۔ اس سے قبل 2009 میں منیش پانڈے نے 67 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
کرکٹ پنڈتوں نے کوہلی کی اننگز کے دوران ان کے اسٹرائیک ریٹ اور جارحانہ ارادے پر سوال اٹھایا ہے۔
پاکستانی کرکٹر جنید خان نے X (سابقہ ٹویٹر) پر کوہلی کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کی سنچری کو "آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے سست 100” قرار دیا۔
جنید نے X پر لکھا کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے سست 100 پر ویرات کوہلی کو مبارک ہو۔
کوہلی نے خود اننگز کے درمیانی وقفے کے دوران مشکل حالات کا اعتراف کرتے ہوئے پچ پر اسکور کرنے میں درپیش مشکلات کا اعتراف کیا۔ فلیٹ دکھائی دینے کے باوجود کوہلی نے انکشاف کیا کہ پچ آسان اسکورنگ کے لیے سازگار نہیں تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟