کولن منرو نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر کولن نے منرو نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ورلڈ کپ اسکواڈ کاحصہ نہ بننے پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ کولن منرو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا، نیوزی لینڈ سے کھیلنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ واضح […]

 0  3
کولن منرو نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر کولن نے منرو نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ورلڈ کپ اسکواڈ کاحصہ نہ بننے پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔

کولن منرو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا، نیوزی لینڈ سے کھیلنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر کولن نے ایک ٹیسٹ، 57 ون ڈے اور 65 ٹی 20 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔

دوسری جانب زمبابوے کے دو کھلاڑیوں کو منشیات پر پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

زمبابوے کے آل راؤنڈرز ویسلی مادھویرے اور برینڈن ماوٹا کو دسمبر میں منشیات کے استعمال پر معطل کر کے کسی بھی طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

روہت کو چاہیے وہ بھارتی چیف سیلکٹر کو اپنا استعفیٰ دے دیں! شائقین کا اصرار

معطلی کی مدت پوری ہونے کے بعد جمعرات کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور انہیں مسابقتی کرکٹ میں واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow