میری ماں کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں۔۔۔سری دیوی نے اپنی بیٹی کو کس بات سے منع کیا تھا؟

ممبئی: معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی آنجہانی والدہ سری دیوی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو آرام دہ زندگی دینے کے لیے بہت محنت کی ہے، اس لیے وہ نہیں چاہتی […]

 0  4
میری ماں کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں۔۔۔سری دیوی نے اپنی بیٹی کو کس بات سے منع کیا تھا؟

ممبئی: معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی آنجہانی والدہ سری دیوی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو آرام دہ زندگی دینے کے لیے بہت محنت کی ہے، اس لیے وہ نہیں چاہتی کہ ان کے بچے شوبز انڈسٹری میں کام کریں۔

جھانوی کپور نے بتایا کہ میری والدہ ہمیشہ مجھ سے کہتی تھییں کہ میں نے زندگی بھر تم لوگوں کیلئے بہت محنت کی ہے، اس لیے کہ میری دونوں بیٹیاں آرام کی زندگی انجوائے کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Krishna khandelwal (@shortswithhulk)

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ان کا یہ ماننا تھا کہ شوبز انڈسٹری کی زندگی ہمارے لیے نہیں ہے کیوں کہ ہم بہت معصوم اور حساس لوگوں میں سے ہیں، تو ان کی یہ خواہش تھی کہ میں اداکاری کرنے کے بجائے ڈاکٹر بن جاؤں۔

جھانوی کپور نے بتایا کہ ’لیکن پھر انہیں یہ بات سمجھ آگئی کہ میں اپنی ایکٹنگ سے فلموں سے بہت پیار کرتی ہوں، مجھے اپنی اس اداکاری سے اتنی محبت ہے کہ اگر میں نے یہ نہیں کیا ہوتا تو میں مرجاتی‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ماں نے کہا کہ ٹھیک ہے کرلو، کود جاؤ اس کنویں میں اور پھر میں کود گئی لیکن ابھی میں اس میں تیرنے کی کوشش کررہی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow