ماضی بھلا کر ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو ماضی کو بھلاتے ہوئے پھر سے نکاح کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نیبل ظفر نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ثانیہ مرزا کو پھر سے شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے سوشل […]

 0  3
ماضی بھلا کر ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ

بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کو ماضی کو بھلاتے ہوئے پھر سے نکاح کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نیبل ظفر نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ثانیہ مرزا کو پھر سے شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

شو میں اسی حوالے سے نبیل ظفر سے سوال کیا گیا کہ وہ ثانیہ مرزا کے اس بیان پر کیا کہیں گے؟ جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ایسا کوئی بھی حادثہ ہو، یہ ہماری سوسائٹی میں ایک المیہ ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر عورتوں کے ساتھ کوئی ایسا معاملہ ہو تو انھیں نکاح کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کسی ایک آدمی کی وجہ سے ختم نہیں ہوتی، میں ایسا سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے کہ ہر آدمی ہی اپنے لیے کافی ہے کیوں کہ اللہ نے جو نظام تخقلیق کیا ہے دنیا میں وہ خاندان کو بنانے کے لیے ہے۔

نیبل کا مزید کہنا تھا کہ ہونا یہ چاہیے کہ آپ نکاح کرلیں اور ایک ساتھ زندگی میں ہونا چاہیے اس پر شو میں موجود ایک اور اداکار نے بھی ثانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب شعیب نے شادی کرلی ہے تو پھر وہ بھی دوبارہ شادی کرلیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں بتایا تھا کہ کس طرح انھوں نے زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیا۔

ویڈیو میں انھوں نے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی حوالہ دینے کے لیے استعمال کیا۔ ثانیہ نے کہا کہ مجھے لوگوں نے کہا کہ تم لڑکی ہو، اتنے بڑے خواب نہیں دیکھو تو میں نے اسی خواب کو سچائی میں بدل کر ان لوگوں کو بتایا کہ میں اکیلی کافی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہنا تھا کہ چیمپئین بننے کے بعد جب ماں بننے کا موقع ملا تو دنیا نے میرے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھایا، تو بس دوبارہ کورٹ میں انھیں اصلی کھیل دکھایا اور زور سے کہا کہ میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow