علاج کے اخراجات سے تنگ شخص نے بیوی کو اسپتال کے بستر پر مارڈالا

ایک شخص نے اپنی بیوی کی طویل بیماری اور طبی اخراجات سے تنگ آکر اسپتال کے بستر پر اسکا گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کی جیکسن کاؤنٹی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں گزشتہ ہفتے اسپتال میں مبینہ طور پر ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ دیا، مذکورہ […]

 0  3
علاج کے اخراجات سے تنگ شخص نے بیوی کو اسپتال کے بستر پر مارڈالا

ایک شخص نے اپنی بیوی کی طویل بیماری اور طبی اخراجات سے تنگ آکر اسپتال کے بستر پر اسکا گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی جیکسن کاؤنٹی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں گزشتہ ہفتے اسپتال میں مبینہ طور پر ایک شخص نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ دیا، مذکورہ شخص نے پہلے بھی کئی بار طبی اخراجات کی وجہ سے اپنی بیوی کو مارنے کی کوشش کی تھی۔

جیکسن کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کے بیان کے مطابق جمعہ 3 مئی کی شام کو ایک اسپتال کے آف ڈیوٹی افسر نے مذکورہ واقعے کی اطلاع دی۔

آئی سی یو میں ایک اہلکار نے مذکورہ خاتون کو بے سدھ دیکھا جبکہ اس کی نبض بھی نہیں چل رہی تھی۔ اہلکار نے فوراً ہی ’کوڈ بلیو‘ کا استعمال کیا جس سے مراد کسی مریض کو دل کا دورہ پڑنا ہوتا ہے۔

اسپتال کے اسٹاف میں موجود ایک اور شخص خاتون کے جسم پر ’مشتبہ نشانات‘ کا مشاہدہ کیا، جس میں اس کی گردن پر سرخ نشانات اور اس کے گلے کے درمیان میں ایک تازہ زخم موجود تھا۔

شک کی بنیاد پر ڈیوٹی آفیسر نے خاتون کے شوہر وِگس نامی ملزم کو فرسٹ ڈگری گھریلو حملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے سامنے وِگس نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ دیا اور اسے چیخنے سے روکنے کے لیے اس کا منہ اور ناک ڈھانپ دیا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو اس سے قبل دو بار اور مارنے کی کوشش کی جب وہ اسپتال میں تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی بیماری سے تنگ آچکا تھا اور وہ اس کی مزید دیکھ بھال نہیں کر سکتا تھا، اور نہ ہی طبی بل ادا کرسکتا تھا۔

وِگس کی اہلیہ کو 4 مئی کی صبح مردہ قرار دیا گیا تھا، ملزم کو دوسرے درجے کے قتل کے الزام کا سامنا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow