اکیلی عورت شادی کرنا چاہتی ہے تو اس میں کیا بُرائی ہے: نشو بیگم

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ اگر اکیلی عورت شادی کرنا چاہتی ہے تو اس میں کیا بُرائی ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ نشو بیگم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہورہی ہے جس میں نشو بیگم نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ ’ایک […]

 0  2
اکیلی عورت شادی کرنا چاہتی ہے تو اس میں کیا بُرائی ہے: نشو بیگم

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ اگر اکیلی عورت شادی کرنا چاہتی ہے تو اس میں کیا بُرائی ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ نشو بیگم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہورہی ہے جس میں نشو بیگم نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ ’ایک آدمی نے مجھے کہا کہ اگر میرے پاس پیسہ ہوتا تو میں تمہیں غنڈوں کے ہاتھوں اٹھوا لیتا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے اُس شخص سے کہا کہ اگر واقعی میں آپ کے پاس اتنا پیسہ ہوتا تو میں خود آپ کے پاس چلی آتی، مجھے اب بھی متعدد افراد کی جانب سے شادی کی پیشکش کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

نشو بیگم نے کہا کہ اگر مجھے شادی کی پیشکش کی جا رہی ہے تو اس میں میری کیا غلطی ہے؟ مجھ سے صارفین ناراض ہوتے ہیں؟ تنقید کرتے ہیں، میں نے کیا کوئی رشتہ طے کر لیا ہے یا شادی کی تاریخ رکھ لی ہے یا کسی کو مہندی مایوں کی دعوت بھجوادی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس موضوع پر میں کچھ کہتی ہوں تو وہ بھی تو سنیں، میرا کیا مسئلہ ہے، میں کیا چاہتی ہوں، اگر ایک عورت اکیلی ہے اور وہ شادی کرنا چاہتی ہے تو اس میں بُری بات کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ صارفین مجھ پر تنقید کرتے ہیں، کیا وجہ ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ شادی کی عمر نہیں ہے؟ اس عمر میں لوگ جھوٹ بولتے ہیں، بہت سارے ایسے غلط کام کرتے ہیں جن کا وہ ذکر نہیں کرنا چاہتی تو شادی میں کیسی برائی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow