اننیا سے بریک اپ کے بعد ادتیہ اور سارہ کی پارٹی کرنے کی تصویر وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے سے بریک اپ کے بعد ادتیہ رائے کپور کی پارٹی انجوائے کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کے اداکار ادتیہ رائے کپور کو حال ہی میں ان کی فلم ’میٹرو ان ڈینو ‘ کی اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ ایک پارٹی کرتے دیکھا گیا، جس کے […]

 0  4
اننیا سے بریک اپ کے بعد ادتیہ اور سارہ کی پارٹی کرنے کی تصویر وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے سے بریک اپ کے بعد ادتیہ رائے کپور کی پارٹی انجوائے کرنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کے اداکار ادتیہ رائے کپور کو حال ہی میں ان کی فلم ’میٹرو ان ڈینو ‘ کی اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ ایک پارٹی کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد اِن کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھیل گئی۔

اننیا پانڈے اور ادتیہ رائے کپور کا بریک اپ ہوگیا

گزشتہ دنوں اننیا پانڈے اور ادیتہ رائے کپور کے درمیان بریک اپ کی خبر سامنے آئی تھی اس کے بعد اداکارہ سارہ علی خان اور ادتیہ کی ایک ساتھ پارٹی منانے کی تصویر سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصاویر میٹرو ان ڈینو کے سیٹ پر فلمساز کی سالگرہ کی تقریب کی ہیں، تصویروں میں، آدتیہ اور سارہ کو فلمساز انوراگ باسو کے ساتھ پارٹی میں وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویروں میں آدتیہ اور سارہ ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہیں، ان کی اس تصاویر نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اننیا اور آدتیہ کے تعلقات کی افواہیں 2022 میں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، دونوں کو کئی پارٹیوں اور تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، لیکن دونوں الگ الگ آنے اور جانے میں محتاط رہتے تھے، اگرچہ دونوں نے اپنے افیئر کی واضح الفاظ میں تصدیق نہیں کی تھی لیکن دونوں افیئر کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ رہے ہیں۔

تاہم اب اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی قریبی دوست نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ دونوں کے درمیان تقریباَ ایک ماہ قبل بریک اَپ ہوگیا لیکن دونوں نے اس خبر کو خفیہ رکھا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow