امتحان ملتوی کروانے کیلیے طلبہ کی انوکھی حرکت، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امتحان ملتوی کروانے کیلیے اسکول کے دو طلبہ نے ایسی انوکھی حرکت کی جس کے باعث پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ دہلی پولیس نے دو اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے دو طالب علموں کا سراغ لگا لیا۔ پولیس […]

 0  1
امتحان ملتوی کروانے کیلیے طلبہ کی انوکھی حرکت، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امتحان ملتوی کروانے کیلیے اسکول کے دو طلبہ نے ایسی انوکھی حرکت کی جس کے باعث پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ دہلی پولیس نے دو اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے دو طالب علموں کا سراغ لگا لیا۔

پولیس کے مطابق اسپیشل سیل کی تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ دونوں اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل ایک ہی اسکول کے دو طلبہ کی جانب سے بھیجی گئی تھیں، دونوں نے تیاری نہ ہونے کے باعث امتحان ملتوی کروانے کیلیے یہ حرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر لڑکے کی اپنی دوست کو آئی فون دلانے کیلیے انوکھی حرکت

کم عمر ہونے کے باعث پولیس نے طالب علموں کی کونسلنگ کی گئی اور پھر انہیں چھوڑ دیا۔ پولیس نے ان کے والدین کو خبردار کیا کہ وہ بچوں کی حرکات پر نظر رکھیں۔

14 دسمبر کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک پرائیویٹ اسکول کے طالب علم کی شناخت اس طرح کی کہ اس نے پسم وہار اسکول کو بم کی دھمکی والی ای میل بھیجی۔

طالب علم نے دھمکی آمیز ای میل اپنے اسکول کو بھیجی اور آئی پی ایڈریس کو ٹریس کرنے کے بعد پولیس ٹیم نے اس کے گھر کا سراغ لگایا۔ پوچھ گچھ پر بچے نے اس فعل کا اعتراف کیا۔

14 اور 17 دسمبر کو دہلی کے کئی اسکولوں کو بم کی دھمکی کی ای میل موصول ہوئی تھیں جبکہ 13 دسمبر کو کُل 30 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی جھوٹی اطلاع ملی تھی۔

نئی دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اسکولوں کو ملنے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بچوں پر ممکنہ نفسیاتی اثرات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے واقعات ان کی پڑھائی اور فلاح و بہبود میں خلل ڈال سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 19 نومبر کو دہلی ہائی کورٹ نے حکومت اور پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس طرح کی دھمکیوں سے نمٹنے اور ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلیے ایک جامع ایکشن پلان تیار کریں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow