موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے سب سے سستا فولڈ ایبل فون متعارف کرا دیا، جسے جاپان میں فروخت سے قبل آن لائن خریدنے پر مزید رعایت بھی دینے کا ... Read more

 0  2
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے سب سے سستا فولڈ ایبل فون متعارف کرا دیا، جسے جاپان میں فروخت سے قبل آن لائن خریدنے پر مزید رعایت بھی دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے فون کو 7-6 انچ اسکرین، اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

زیڈ ٹی اِی کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔ اسی طرح فون کے فرنٹ پر ہول پنچ کے ساتھ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فولڈ ایبل فون کو 4300 ایم اے ایچ بیٹری اور 33 واٹ کے فاسٹ چارجر سمیت فنگر پرنٹ سینسر اور دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فی الحال کمپنی نے فون کی مجموعی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے رکھی ہے، تاہم مختلف ممالک میں اسے فروخت کے لیے پیش کرتے وقت اس میں مزید کمی کرنے کا امکان ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow